پاکستان بربریت کا مظاہرہ کر کے وہ اپنی تباہی کی عبارت خود لکھ رہا ہے: نقوی

نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے کرشنا وادی سیکٹر میں دو ہندوستانی جوانوں کی لاشوں کو مسخ کرنے کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی تباہی و بربادی کی عبارت خود لکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستانی فوج اس نفرت انگیز کارروائی کا منھ توڑ جواب دے گی۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر سوچھ گرہیوں کی موٹر سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جوب دے رہے تھے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ ستیہ گرہ کی طرح سوچھ گرہ بھی اب ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے اور ملک میں صفائی ستھرائی پر لوگ خاصہ دھیان دینے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اس کامیاب تحریک کا ہی نتیجہ ہے کہ بیرون ملک کل تک جہاں ہندستان میں گندگی کے حوالے سے بھی بات کی جاتی تھی وہیں اب یہاں چلنے والی صفائی کا ہر طرف چرچا ہے۔اس موقع پر انہوں نے سوچھ گرہیوں میں ٹی شرٹ اور بیج تقسیم کئے۔
اس موقع کا اہتمام غیر سرکاری تنظیم اندر پرستھ سنجیونی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔دریں اثنا بی جے پی لیڈر رویندر رینا نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اس وحشیانہ حرکت کا منھ توڑ جواب دے گا۔ ہندوستان اس قسم کی بہیمانہ حرکتیں اب مزید برداشت نہیں کرے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak should be declared terrorist nation bjp on indian soldiers mutilation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply