پاکستان پٹھان کوٹ حملہ کی جانچ کے معاملہ میں سنجیدہ ہے: امیت شاہ

کولکاتا: پٹھان کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر 2جنوری کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی تفتیش کے لیے پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی ہند آمد اور اس کی پٹھان کوٹ ایر بیس تک رسائی کی شدت سے مخالفت کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ ”پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستان نے تفتیش میں سنجیدہ کوشش کی ہے“۔
امیت شاہ نے مزید کہا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی جائے واردات تک محدود رسائی ہو گی۔ ٹیم کو فضائیہ کے اڈے کے اندر نہیں جانے دیا جائے گا۔اور نہ ہی وہ افسروں کے ساتھ بات کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ اس تفتیش کا کیا نتیجہ بر آمد ہوتا ہے۔
اور ہمیں اس کا انتظار کرنا چاہئے۔شاہ نے یہ بات میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس وقت کہی جب وہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ چلائی گئی پارٹی کی انتخابی مہم کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی وضع کرنے کولکاتا میں پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak serious about probe says amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply