الیکشن کمیشن آف انڈیا کے عالمی اجلاس میں پاکستان بھی شرکت کرے گا

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے آئندہ ہفتے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے انتخابی کمیشن کے کم از کم دو اعلیٰ افسران شامل ہوں گے۔ کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق 19 اور 20 اکتوبر کو ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ نیپال، سری لنکا اور میانمار کے الیکشن افسران بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس کا مقصد ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے اور ضابطہ اخلاق کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے سمیت مختلف تدابیر سے ایک دوسرے ملک کو آگاہ کرانا اور بہتر طریقوں کو اختیار کرنے میں ایک دوسرے کو تعاون دینا ہے۔ کمیشن کے مطابق اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستانی الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر الطاف احمد اور ممبر شکیل احمد کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak poll officials coming to share best practices with indias election commission in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply