پہلی بین الاقوامی ووٹر کانفرنس 19 اکتوبر سے نئی دہلی میں، پاکستان نے دعوت نامہ قبول نہیں کیا

نئی دہلی: ہندوستانی جمہوریت کو مزید جامع اور مضبوط بنانے اور ووٹروں کو دنیا کے بہترین ووٹنگ کے نظام سے واقف کرانے کے لئے دہلی میں 19 تاریخ سے رائے دہندگان کو بیدار کرنے کی عالمی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ اس تین روزہ کانفرنس کا افتتاح چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔کانفرنس میں دنیا کے 17 ممالک اور پانچ بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی لیکن اس میں پاکستان حصہ نہیں لے رہا ہے۔
ڈپٹی الیکشن کمشنر امیش سنہا نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہندستان ووٹروں کے معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کر رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے الیکشن کمشنروں کو ووٹنگ مینیجنگ سسٹم اور ان کے تجربات کا آپس میں اشتراک کرنا اور ایک دوسرے سے سیکھنا ہے۔
اس کانفرنس کا موضوع ’ووٹر ایجوکیشن فار انکلوسیو، انفارمڈ اینڈ ایتھیکل پارٹیسپیشن‘ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے 35-40 ممالک کو مدعو کیا تھا اور 27 ممالک نے ہماری دعوت قبول کی لیکن کچھ ممالک نے دعوت قبول نہیں کی جن میں ایک پاکستان بھی شامل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak not to attend ec conference on voter education in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply