این آئی اے کو نہایت مطلوب آئی ایس آئی ایجنٹ ابی احمد بہار میں گرفتار

بیتیا:ہند نیپال سرحد سے متصل بہار کے مغربی چمپارن ضلع کی سکٹا سرحد سے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی فہرست میں شامل انتہائی مطلوب پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا مشتبہ ایجنٹ اور جعلی نوٹوں کے کاروبار کے سرغنہ ابی احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ خفیہ اطلاع پر ابی کی گرفتاری بیتیا اور موتیہاری پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ہند-نیپال کی سکٹا سرحد سے ہوئی ہے۔ گرفتاری کی اطلاع پر پہنچی این آئی اے پٹنہ کی ٹیم نے ابی احمد سے یہاں ایک نامعلوم مقام پر کئیگھنٹے پوچھ گچھ کی۔ تفتیش میں کچھ اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ ابی احمد کا پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے رابطہ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ابی آئی ایس آئی کے ذریعے پاکستان سے آئے جعلی نوٹوں کی کھیپ ہندستان پہنچاتا تھا۔
پوچھ گچھ کے بعد ابی احمد کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ جے رام پرساد کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے این آئی اے کی ٹیم اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر پٹنہ لے کر روانہ ہو گئی ہے۔ اس دوران پولیس اہلکار ونے کمار نے بتایا کہ گرفتار ابی احمد نیپال کے بارا ضلع کے تھانہ سمرون گڑھ ہریہرپور کا رہنے والا ہے۔ اسے جعلی نوٹوں کے بین الاقوامی اسمگلر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ این آئی اے کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ سال 2014 میں دہلی میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر برآمد تقریبا 50 لاکھ روپے کے جعلی نوٹوں کے معاملہ میں ابی احمد کا نام آیا تھا۔ وہیں، پٹنہ میں بھی اس کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں اس کے خلاف وارنٹ جاری ہوا تھا۔ این آئی اے کی جانب سے ابی احمد پر 50 ہزار روپے کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ ابی احمد سے پوچھ گچھ میں اسکے آئی ایس آئی سے منسلک ہونے کی بھی بات سامنے آ رہی ہے۔ پوچھ گچھ میں اس نے موتیہاری، بیتیا اور اتر پردیش میں اپنے ساتھیوںکے بارے میں اہم معلومات فراہم کی ہے۔ ابی احمد کی تلاش اترپردیش کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کو بھی تھی۔ اس سے قبل اتر پردیش کے سنولی حد سے گزشتہ دنوں برآمد ہوئے جعلی نوٹوں کے معاملے میں ابی احمد کا نام آیا تھا۔ اس کے بعد سے یوپی اے ٹی ایس بھی اس کی تلاش میں تھی۔ رکسول سرحد سے ضبط ہوئے جعلی نوٹوں میں بھی اس کا نام آنے کے بعد این آئی اے پٹنہ اسے کی تلاش کر رہی تھی۔ واضح ر ہے کہ مشتبہ ابی احمد کئی ناموں سے مشہور ہے جیسے ابی احمد عرف نبی احمد عرف بھنور انصاری۔

Title: pak isi agent carrying cash reward on his head nabbed in bihar | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , , ,

Leave a Reply