بی ایس ایف نے فیروز پور میں پاکستان در انداز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

فیروز پور: ڈی آر ڈی این سرحدی چوکی کے قریب جمعہ کی صبح 137بٹالین کے بی ایس ایف اہلکار وں نے فائرنگ کر کے ایک پاکستانی در انداز کو ہلاک کر دیا۔ہلاک دہشت گرد کے پاس سے پاکستانی سم والا ایک موبائیل فون بھی برآمد ہوا ہے۔
ہند پاک سرحد پر گشت لگا رہے بی ایس ایف جوانوں نے اس در انداز کو مشکوک حالت میں ٹہلتا دیکھ کر اسے للکارا لیکن اس نے خود سپردگی کرنے سے انکار کر دیا۔ جس پر بی ایس ایف اہلکاروں نے فائر کیے اور گولی لگنے سے یہ دراندازہلاک ہو گیا۔
بی ایس ایف کے عملہ نے اسے متعدد بار للکارا اور خود کو فورس کے حوالے کر دینے کو کہا لیکن وہ سنی ان سنی کرتا ہوا رات کی گشت لگا رہے فوجیوں کی طرف بڑھتا ہی رہا ۔فوج نے گولیاں چلائیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak intruder shot dead by bsf in ferozepur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply