ہند پاک سرحد پر پاکستانی در انداز ہندوستانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ہلاک

پٹھان کوٹ:ہندوستان پاکستان بین الاقوامی سرحد پر واقع بی او پی پوسٹ سمبل فارورڈ پر کل رات ہندوستانی علاقے میں دراندازی کرنے کی کوشش کرتے وقت ایک درانداز مارا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرحدی سیکورٹی فورس کے جوانوں نے علاقہ میں کسی کو مشتبہ طور پر حرکات وسکنات کرتا دیکھ کر للکارا لیکن وہ رکا نہیں اور پندوستانی علاقہ میں گھسنے کی کوشش جاری رکھی۔
للکارے جانے پر بھی جب وہ نہیں رکا تو سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کر دی جس میں وہ ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا نوجوان ہے۔ اس کی عمر تقریبا بیس سال ہے اور وہ بھورے رنگ کاپٹھانی سوٹ پہنے تھا۔ اس کی لاش شناخت کے لئے ضلع اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ تھانہ نروٹ جیمل سنگھ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Title: pak intruder killed on loc | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply