پاکستان نے پڑوسیوں کے خلاف دہشت گردی کو خارجہ پالیسی بنا رکھا ہے:نائب صدر جمہوریہ

نئی دہلی: (یو این آئی) اس تمہید کے ساتھ کے پاکستان نے ہمسایوں کے خلاف بین سرحدی دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کو سرکاری پالیسی بنا رکھا ہے ، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج اقوام عالم پر زور دیا کہ دہشت گردی کی اعانت کرنے والے ملکوں کو تنہا کردیا جائے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ” ہمارے ہمسایہ نے دہشت گردی کو امداد ، فنڈ اور تربیت فراہم کرنے کو خارجہ پالیسی بنا رکھا ہے“۔ وہ آج صبح منیسر چھاونی میں نیشنل سیکورٹی گارڈ کے 33 ویں یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کسی مذہب یا سرحدوں کی پابند نہیں ہوتی اس لئے کسی کو بھی کسی نظریہ کے نام پر دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔مسٹر نائیڈو نے یہ کہتے ہوئے قومی سلامتی گارڈ کی کارکردگی کو سراہا کہ زائد از 33 برسوں میں اس انسداد دہشت گردی فورس نے دہشت گردی سے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور اکشر دھام ، ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں سے نمٹنے میں مثال رول ادا کیا ہے۔ اس موقع پر نائب صدر نے این ایس جی کا پوسٹل کوور بھی جاری کیا اور پوری قوم کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak has made state policy to aid terrorismvp venkaiah naidu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply