مرکزی وزیر گری راج نے پدما وتی فلم کی شوٹنگ کی مخالفت کو حق بجانب قرار دیا

جے پور:چھوٹی اور بڑی صنعتوں کے مرکزی وزیرگری راج سنگھ نے ’پدماوتی‘ فلم کی شوٹنگ کے مخالفت کو جائز ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ سے چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں ہوگی۔ یہاں سرکاری پروگرام میں حصہ لینے آئے مسٹر سنگھ نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پراخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ کرنی سینانے حال ہی میں پدماوتی کی فلم بندی کی زور دار مخالفت کرتے ہوئے فلم سازوں پر تاریخ میں ردوبدل کرنے کا الزام لگایا تھا۔ کرنی سینا کے کارکنوں نے فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ مار پیٹ بھی کی تھی۔ بعد میں پدماوتی کی راجستھان میں شوٹنگ روک دی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Padmavati shown in bad light as she was a hindu giriraj singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply