بھنسالی پر حملہ بی جے پی نے کرایا:کانگریس کا الزام

پنجی:کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارٹی جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے الزام لگایاہے کہ بالی وڈ ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پر جے پور میں حملہ راجستھان میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اشارے پر کیا گیا ہے۔
پارٹی کے ریاستی صدر دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر مسٹر سنگھ نے یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں ہی ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ راجستھان کی پولیس کیا کر رہی ہے؟ میں نے بھی ویڈیو دیکھا ہے۔وہاں ایک بھی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔‘ انہوں نے کہا کہ عام طور پر فلم کی شوٹنگ والی جگہ پر پولیس تعینات کی جاتی ہے۔
میرا خیال ہے کہ پولیس اہلکاروں کو جان بوجھ کر تعینات نہیں کیا گیا جو ریاست کی حکمراں حکومت کی منشا کو ظاہر کرتا ہے۔‘ واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو ’راجپوت سینا‘ کے کچھ کارکنوں نے فلم ’پدماوتی‘ کے سیٹ پر بھنسالی پر حملہ کر دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: padmavati bjp instigated attack on bhansali digvijaya in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply