مودی حکومت نے کرنی سینا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے:اویسی

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے جمعرات کو پدماوت فلم کے خلاف پر تشدد احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کو بالعموم اور خاص طور پر وسزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی سوائے ’پکوڑا“ سیاست کے کچھ نہیں کر رہی۔
اے این آئی خبر رساں ایجنسی نے اویسی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور بی جے پی نے احتجاج کرنے والوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ فلم پدماوت ملک کے مختلف حصوں میں زبردست احتجاج کے درمیان سنیما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Padmaavat modi has surrendered before protesters he has 56 inch chest only for muslims says asaduddin owaisi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply