ہریانہ میں فلم پدماوت دکھانے والے سنیما ہالوں کو تحفظ بہم پہنچایا جائے گا:وزیر اعلیٰ کھٹر

نئی دہلی: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ انکی حکومت فلم پدماوت پر چار ریاستوں میں عائدکی گئی پابندی کو اٹھانے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرتی ہے اور جن سنیما گھروںپر یہ فلم دکھائی جائے گی ان کو تحفظ بہم پہنچایا جائے گا۔
مسٹر کھٹر نے اگر کوئی سنیما ہال اس فلم کو نہ دکھانے کا فیصلہ کرتا ہے تو اچھا ہی ہے لیکن اگر کوئی دکھائے گا تو اسے تحفظ بہم پہنچایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم اور فیصلہ ماننا ہمارا فرض ہے۔
مسٹر کھٹر کا یہ اعلان ایسے وقت آیا ہے جب انکی پارٹی کی مدھیہ پردیش اور راجستھان حکومتوں نے اس استدعا کے ساتھ سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے کہ وہ پدماوت کے حوالے سے اپنے فیصلہ میں ترمیم کرے۔
جب گذشتہ ہفتہ سپریم کورٹ نے راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور گجرات میں متنازعہ فلم پدماوت کی نمائش پر عائد پابندی اٹھاتے ہوئے کہاتھا کہ امن و قانون دیکھنا اور اسے برقراررکھنا ریاستی حکومتوں کا کام ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Padmaavat haryana cm says we respect sc order will provide security in cinema halls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply