ہزار پانچ سو کے نوٹ بند کیے جانے کے معاملہ پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی میٹنگ 20 جنوری کو

نئی دہلی:نوٹ کی منسوخی کے اثرات کا اندازہ کرنے کے لئے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 20 جنوری کو اجلاس بلایا ہے جس میں وہ ریزرو بینک گورنر ارجت پٹیل اور دوسرے لوگوں سے معلومات حاصل کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کرے گی۔
کمیٹی کے چیئرمین کے بی تھامس نے آج بتایا کہ 20 جنوری کو ریزرو بینک کے گورنر اور دیگر متعلقہ افسران کو نوٹ کی منسوخی کے مسئلہ پر ان کا موقف جاننے کے لیے بلایا گیا ہے۔ حکام کا موقف جاننے کے بعد کمیٹی نوٹ کی منسوخی کے اثرات کا اندازہ کرکے مناسب فیصلہ کرے گی۔
مسٹر تھامس نے بتایا کہ کمیٹی کے ارکان کی طرف سونپے گئے سوالات کو ریزرو بینک کے گورنر کے علاوہ خزانہ سکریٹری، ریونیو سکریٹری کے پاس اس فیصلے سے منسلک دیگر فیصلوں کو بھیج دیا گیا ہے۔ ان کا جواب ملنے اور اجلاس کے بعد جو بھی مناسب ہوگا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بند کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔
اس کو بدلوانے کیلئے 30 دسمبر تک کا وقت دیا گیا تھا۔ نوٹ کی منسوخی کے فیصلے سے بینکوں میں بڑی بڑی لائنیں نظر آئی تھیں۔ اے ٹی ایم کے بہت محدود تعداد میں کام کرنے سے لوگوں کی دقتیں اور بڑھی تھیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے نوٹ کی منسوخی کی مخالفت کرنے کی وجہ سے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بھی کوئی کام کاج نہ ہو سکا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pac calls meeting on january 20 to discuss demonetisation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply