چدمبرم نے سرجیکل اسٹرائیک بیانات پر پاریکر کو آڑے ہاتھوں لیا

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کنٹرول لائن کے اس پار ہندوستانی فوج کے سرجیکل اسٹرائک کے حوالے سے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیانات پر ان کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تبصروں کے سنگین نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔ مسٹر چدمبرم نے ایک مضمون میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے وزرا کو آگاہ کیا تھا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا سینہ نہ ٹھوکیں۔
اس کے باوجود رولر کوسٹرپر سوار مسٹر پاریکر اپنا تماشا بنوا رہے ہیں جبکہ انھیں صبرو تحمل سے کام لینا چاہئے۔ محدود فوجی کارروائی کے بعد سے وہ بڑھ چڑھ کر بیان دے رہے ہیں اور وہ لوگ بھی ان کا مضحکہ اڑا رہے ہیں جنہوں نے عام طور پر حکومت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزیر دفاع کو نپے تلے الفاظ استعمال کرنے والا بتایا تھا لیکن اس کے دو ہی دن بعد محدود فوجی کارروائی پر ان کے جارحانہ رویہ پر انہیں ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے رہنماؤں کی سخت تنقید جھیلنی پڑی ہے۔ چدمبرم نے مسٹر پاریکر کے اس بیان پر بھی تنقید کی کہ فوج کی یہ محدود فوجی کارروائی ملک کی تاریخ میں پہلاسرجیکل اسٹرائک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی سرحد پار فوجی کارروائیاں اور جوابی کارروائیاں ہو تی رہی ہیں۔ سابق فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ بھی حال ہی میں اس کی تصدیق کر چکے ہیں ۔ مسٹر چدمبرم نے کہا کہ سرحد پر جنگ بندی قائم رکھنا ہندستان اور پاکستان دونوں کے مفاد میں ہے۔ دونوں کے درمیان 2003 میں اتفاق ہوا تھا کہ وہ ہر ممکن جنگ بندی برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق یو پی اے حکومت کے بعد موجودہ حکومت کو سرحد پار کارروائی کرنے کا حق ہے لیکن اسے پیشرو حکومتوں کی پالیسیوں کی مذمت کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: P chidambaram on surgical strikes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply