متحدہ ملی محاذ نے اویسی کی قیادت کومسلمانوں کیلئے وقت کا تقاضہ بتایا

نئی دہلی:آ ل انڈیا متحدہ ملی محاذ نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سیاسی، سماجی، تعلیمی اور معاشی کے واحد سبب ملی لیڈرشپ کی کمی کو دور کرنے کے لئے حالات اور وقت کے تقاضے کو سمجھیں اور مجلس اتحاد المسلمین کی بے باک قیادت اوراس کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کو ایک موقع دیں محاذ کے قومی جنرل سکریٹری احسن مہتاب خان نے یہاں جاری ایک ریلیز میں اس تجویز کے ساتھ کہا ہے کہ اسدالدین اویسی نہ صرف ایک اعلی تعلیم یافتہ ہیں بلکہ مسلم مسائل پر ہمیشہ دو ٹوک بات کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات مسلمانوں کے لئے ایک بہترین موقع ہے۔اس کے سہارے وہ اپنی لیڈر شپ بھی پیدا کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ وہ اپنی مضبوط پارٹی کی سمت قدم بھی اٹھاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اترپردیش میں مسلمان100سے زائد نشستیں اپنے بل پر حاصل کرنے کے اہل ہیں۔اس کے باوجود مسلمان اترپردیش میں نظرانداز کئے جاتے ہیں ۔ اس موقع پر مولانا اعجاز عرفی قاسمی،فیض احمد فیض،سید ایچ آر باری نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسدالدین اویسی کی قیادت کو وقت کی ایک اہم ضرورت قرار دیا۔

Title: owaisi leadership necessary for muslims | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply