مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطہ میں محض8روز میں 34 کاشتکاروں کی خودکشی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ ایک ہفتہ سے قرض کے بوجھ تلے دبے 34 کسانوں نے خودکشی کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ آٹھ اضلاع کے34کسانوں نے قرض سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی ہے اور یکم جنوری ے اب تک ریاست میں 580 کسانوں نے موت کو گلے لگالیا ہے۔
ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق 13 اگست تک ریاست کے بیڑ ضلع میں سب سے زیادہ 115 کسانوں نے خودکشی کی اور جب کہ ہنگولی میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد سب سے کم 33 رہی۔ خودکشی کے ان 580معاملات میں سے 400معاملات معاوضے کے لئے مناسب پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 100معاملات جانچ کے بعد خارج کردئے گئے ہیں جب کہ 80معاملات زیر التوا ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 30 farmers commit suicide in marathwada in 8 days in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply