تری پورہ میں سیلاب کی تباہکاریاں جاری،تمام ندیوں میں زبردست طغیانی،ہزاروں لوگ بے گھر

اگرتلا: تریپورہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری تیز بارش کی وجہ سے ندیوں میں زبردست طغیانی ہے اور اس کی وجہ سے دارالحکومت اگرتلا کے 2500 لوگوں سمیت مختلف حصوں میں 12 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ریاست کی زیادہ تر ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور شہری علاقوں میں ہوئی شدید بارش نے نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات پیدا کر دیئے ہیں جس سے قومی شاہراہ 44 اور دیگر راستوں پر ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مغربی تریپورہ کے سپاہی جالا ضلع میں روتھکھولاعلاقے میں بجائی دریا میں ایک 65 سالہ خاتون کے بہنے کی اطلاع ملی ہے۔
اس کی شناخت رینوبالا ساہا کے طور پر کی گئی ہے۔ تریپورہ ضلع انتظامیہ نے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور سول ڈیفنس کی ٹیموں کو راحت اور بچاؤ کاموں میں لگا دیا ہے۔ ریاست میں کھووائی، کمال پور، ?مارگھاٹ، کیلاشاھر، دھرم نگر اور بشال گڑھ کی ندیاں خطرے کے نشان سے کافی اوپر بہہ رہی ہے جس کی وجہ دریاؤں کے نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کل شام ہی وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ لیکن پہاڑی علاقوں میں زوردار بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں آنے سے صورت حال اور بھیانک ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے اور اگلے 48 گھنٹوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ زوردار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ وزیر اعلی مانک سرکار نے کل رات سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے انتظامیہ کو متاثر افراد تک ہر ممکن مدد پہنچانے کی ہدایات بھی دیں۔ مسٹر سرکار نے کہا کہ اس بحران کی گھڑی میں ریاستی حکومت کے پاس امدادی کارروائیوں اور پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے اور چیف سکریٹری سنجیو رنجن کو انفرادی طور پر سیلاب پر نظر رکھنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام ضلعی افسروں کو ضلع اور تحصیل سطح پر کنٹرول پینل نصب کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں کوئی بھی شخص فوری طور پر رابطہ کر سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 2000 families displaced after flood in tripura in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply