چکن گنیا کے قہر جاری، مزید432 کیس منظر عام پر

نئی دہلی: (یو این آئی) دارالحکومت میں اس سال چکن گنیا بخارکا قہر جاری ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس بخار کے 412 معاملے سامنے آئے ہیں۔ کارپوریشنوں کی جانب سے جاری ڈینگو اور چکن گنیا ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 27 اگست تک ڈینگو سے متاثر کل مریضوں کی تعداد 487 تک پہنچ گئی۔
ایک ہفتے کے دوران ڈینگو کے 176 معاملے سامنے آئے۔ اس برس ڈینگو سے دو لوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔ اگست کے مہینے کے دوران ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 368 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ برس ڈینگو کے 15867 معاملات سامنے آئے تھے اور 60 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ چکن گنیا کی مجموعی تعداد 432 تک پہنچ گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Outbreak of chikungunya intensifies 432 new cases in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply