پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے باغی لیڈران نیا سیاسی محاذ تشکیل دے سکتے ہیں

چنڈی گڑھ: پنجاب سے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ عام آدمی پارٹی یا اس کے سربراہ اروند کیجری وال کے طرز عمل پر انگشت نمائی کرنے کی پاداش میں پارٹی سے معطل یا برطرف کیے جانے والے باغی لیڈران آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر باہم متحد ہو کر کوئی نیا سیاسی محاذ تشکیل دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دہلی کے بعد ملک کی اگر کوئی دوسری ریاست ہے جہاں عام آدمی پارٹی کو انتخابات میں کامیاب مل سکتی ہے تو وہ پنجاب ہے۔جہاں کے ووٹرز ریاستی سیاست میں تبدیلی کے خواہاں دکھائی دے رہے ہیں۔کیونکہ پنجاب واحد ریاست ہے جہں سے لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے چار امیدوار جیت کر پارلیمنٹ پہنچے تھے۔
یہ ایسی کامیابی ہے جو اسے دہلی تک میں نصیب نہیں ہوئی تھی جبکہ اسمبلی انتخابات میں اس نے تمام پارٹیوں کو روندتے ہوئے دہلی اسمبلی میں ایسی اکثریت حاصل کی تھی جس کا خو د کیجری وال کو بھی گمان نہیں رہا ہوگا۔ لیکن چار سیٹیں جیتنے کے باوجود پنجاب میں وسیع پیمانے پر پارٹی لیڈروں کی معطلی اور برطرفی کے باعث عام آدمی پارٹی میں اندرونی خلفشار مچا ہوا ہے ۔ جس سے اس کی جیت کے امکانات بتدریج کم ہوتے نظر آرہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ousted from aap party rebels may form grand front ahead of punjab assembly polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply