نوٹ بدلنے کا فیصلہ درست لیکن طریقہ کار غلط: مایا وتی

نئی دہلی:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی نوٹ تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف نہیں ہے لیکن جس طرح اس پر عمل آوری کی جارہی ہے اس سے انہیں اختلاف ہے۔
محترمہ مایاوتی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ نوٹ تبدیل کرنے کے عمل میں عام عوام کو کافی پریشانیاں ہو رہی ہیں۔ لوگ اپنا کام کاج چھوڑ کر اپنا پیسہ بدلوانے کے لئے بینکوں کے سامنے لائنوں میں کھڑے ہیں۔ عوام روزی روٹی کےبحران سے دوچار ہو گئے ہیں۔
بی ایس پی لیڈر نے کہا کہ 500 روپے اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ تبدیل کرنے کے فیصلے کی بی ایس پی مکمل حمایت کرتی ہے لیکن اس کے لئے آسان طریقہ کار اپنایا جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو عام لوگوں کی پریشانیوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Our party is not against demonetisation mayawati in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply