مستقبل میں سیکورٹی فورسز کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار: رجیجو

نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی وزیرمملکت برائے امور داخلہ کرن رجیجو نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک جوان کے دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ان حملوں سے سیکورٹی فورسز کا حوصلہ کم نہیں ہوگا۔ جموں کشمیر کے بارہمولہ میں کل دیر رات بی ایس ایف کے کیمپ پر فدائین حملے میں ایک جوان شہید ہو گیا تھا اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔
مسٹر رجیجو نے زخمی نوجوانوں کے جلد صحت یاب ہونے کی بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا، ”ہمارے فورسز کا حوصلہ بلند ہے اور وہ مستقبل میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں“۔ رجیجو نے نامہ نگاروں سے کہا کہ پاکستان سے متصل سرحدوں پر سیکورٹی فورس مکمل طور مستعدہیں اور ان کی نگہبانی کی وجہ سے ہی دہشت گرد بارہمولہ میں بی ایس ایف کے کیمپ میں گھسنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
واضح رہے کہ چار دہشت گردوں نے کل دیر رات کیمپ پر حملہ کر دیا تھا لیکن بی ایس ایف کے مستعد جوانوں نے جوابی کارروائی کی اور ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ ان میں سے ایک دہشت گرد گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اور جہلم دریا میں کود گیا جبکہ دوسرا تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بچ نکلا۔ حملے کے بعد فوج اور بی ایس ایف نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم چلائی۔ اری حملے کے بعد گزشتہ دو ہفتوں میں وادی میں یہ دوسرا دہشت گردانہ حملہ تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Our forces are capable of dealing with any situation kiren rijiju in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply