اپوزیشن کی صدارتی امیدوار میرا کمار نے کاغزات نامزدگی داخل کیے

نئی دہلی: حزب اختلاف کی صدارتی امیدوار میرا کمار نے آج صبح پارلیمنٹ میں سکریٹری جنرل کے دفتر جا کرکاغذات نامزدگی داخل کر دیے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ بھی تھے۔جس کے بعد یہ سب سونیا گاندھی کے کمرے مین کسی معاملہ مپر تبادلہ خیال کرنے چلے گئے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے وقت پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈران بھی موجود تھے جن میںکانگریس لیڈران احمد پٹیل، اشوک گہلوت، سی پی جوشی، رفاجیو شکلا، سچن پائلٹ، راج ببر، اشوک تنور اور دیلندر سنگھ ہڈا کے علاوہ بائیں بازو کے سیتا رام یچوری اور ڈی راجا، اور بہوجن سماج پارٹی لیڈر ستیش مشرا بھی شامل تھے۔میرا کمار نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے قبل اپنے والد و سابق نائب وزیر اعظم بابو جگجیون رام کی سمادھی سمتا استھل جا کر گلہائے عقیدت چڑھائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oppositions presidential candidate meira kumar files nomination in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply