آئندہ بجٹ سیشن میں اپوزیشن پورا تعاون کرے گا ا:راجناتھ

نئی دہلی:(یواین آئی)پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نوٹوں کی منسوخی کی نذر ہوجانے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج یقین دہانی کی ہے کہ آئندہ بجٹ سیشن میں اپوزیشن پورا تعاون کرے گا اور ایوان کا کام باقاعدہ طورپر چلے گا۔
مسٹر سنگھ نے یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اگر کسی مسئلے کے سلسلے میں اپوزیشن نے سرمائی اجلاس میں تعاون نہیں کیا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ہمیشہ ایسا ہی کریں گے۔بجٹ سیشن کے باقاعدہ طورپر چلنے کےلئے اپوزیشن سے بات چیت کے سوال پر وزیرداخلہ نے کہا کہ بات چیت چلتی رہتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 16نومبر کو شروع ہوئے سرمائی اجلاس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے آٹھ نومبر کو نوٹوں کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔نوٹوں کی منسوخی کے مسئلے کے سلسلے میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ہی ایوانوں میں اپوزیشن نے مسلسل ہنگامہ کیا جس سے تقریباً پورا سیشن ہنگامے کی نذر ہوگیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition will support the budget sessionrajnath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply