گؤ رکشکوں کے خلاف زبانی نہیں عملی اقدام کی ضرورت : کانگریس

نئی دہلی:وزیرا عظم کے اس بیان پر کہ انہیں ان لوگوں پر سخت غصہ آتا ہے جو گایوں کے تحفظ کے نام پر اپنا کاروبار چلارہے ہیں کے حوالے سے کانگریس نے کہا کہ صرف ناراضگی اور غصے کے اظہار سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ ملک ان عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
میدیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سینئر کانگریسی لیڈر راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا گجرات کے اونامیں نام نہاد گؤ رکشکوں کی کارستانی پر ناراضگی کا اظہار کرنا اچھا ہے لیکن ملک کی عوام ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ خواہ روہت ویمولا کامعاملہ ہو، دادری سانحہ ہو یا اونا میں دلتوں کی پٹائی کامعاملہ ہو ان تمام معاملات میں صرف اظہار ناراضگی سے کام نہیں چلے گا۔ ایسے سماج دشمن عناصر جو اس طرح کی واردات بے خوف و خطر انجام دے رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے۔مسٹر سرجے والا نے کہا کہ اس طرح پولرائزیشن کی سیاست کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کاروائی ہونی چاہئے۔
واضح رہے کہ اندراگاندھی انڈور اسٹیڈیم کے ٹاؤن ہال میں ’مائی گورنمنٹ‘ اور ’پی ایم او ایپ‘کی لانچنگ کے پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ انہیں ان لوگوں پر شدید غصہ آتا ہے جو گﺅ رکشا کے نام پر غنڈہ گردی کرتے ہیں اورلوگوں کو خوف و دہشت میں مبتلا کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition terms pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply