اپوزیشن پارٹیو ںنے نائب صدر کو چیف جسٹس کے مواخذہ کی کارروائی کا نوٹس

نئی دہلی: مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی ) کے جج بی ایچ لویا موت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے ایک روز بعد حزب اختلاف کے لیڈروں نے چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کے مواخذے کا ایک نوٹس نائب صدر وینکیا نائیڈو کو دیا۔ چیف جسٹس کےخلاف مواخذہ کی کارروائی کے لیے دیے گئے نوٹس پر سات سیاسی پارٹیوں کانگریس ،نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی)، سی پی ایم، سی پی آئی، سماج وادی پارٹی ، بی ایس پی اور مسلم لیگ کے64 ممبران پارلیمنٹ کے دستخط ہیں۔سینیئر کانگریس لیڈر کپل سبل نے کہا کہ جب سے چیف جسٹس آف انڈیا نے عہدہ سنبھالا ہے ان کے کام کاج کرنے کے ڈھنگ پر انگشت نمائی ہوتی رہی ہے۔ 12جنوری کو سپریم کورٹ کے چار سینیئر ججوں نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا ثبوت مل گیا۔ ان چار ججوں میں سے ایک نے طریقہ کار کو بے ترتیب کرنے پر تشویش ظاہرکی تھی۔سبل نے کہا کہ جب خود سپریم کورٹ کے جج ججزکا چیف جسٹس کے کام کرنے کے طور طریقوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی خطرے میں ہے تو کیا پھر بھی ملک و قوم مٹی کا مادھو بنی رہے اور کچھ نہ کرے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ جتنے لیڈروں نے دستخط کیے ہیں ان کا یہ کہنا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition submits notice for chief justices impeachment to vice president in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply