مظفرپور شیلٹر ہوم ریپ معاملہ پر دہلی میں اپوزیشن کا مظاہرہ

نئی دہلی: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کئی دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے بہار کے مظفر پور کے ایک شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج میں مظاہرہ کیا۔

اپوزیشن اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم و بیش تمام بڑی سیاسی پارٹیوں نے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کے زیر اہتمام جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں زور شور سے حصہ لیا۔

احتجاج میں حزب اختلاف کے جن بڑے رہنماو¿ں نے حصہ لیا ان میں کانگریس صدر راہل گاندھی، ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ڈی راجا،اتل کمار انجان،عام آدمی پارٹی کے سربراہ و دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتا رام یچوری اور لوک تانترک جنتا دل لیڈر شرد یادو بھی شامل تھے۔

تیجسوی یادو نے شیلٹر ہوم میں بچیوں کی عصمت دری کیے جانے کے عاملہ پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو لتاڑا۔ احتجاجی مظاہرے میںمقررین نے اس جرم میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

راہل گاندھی نے بھی کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مظفر پور میں گرلس شلیٹر ہوم میں آبروریزی کے ملزمان کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کرنی چاہئے۔

مسٹر گاندھی نے دھرنے میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کمار نے کہا ہے کہ اس سانحہ کے بارے میں سن کر ہی شرم آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرمسٹر کمار کو اگر واقعی شرمندگی ہے تو انہیں جلد سے جلد ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادینا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition stages protest over muzaffarpurs shelter home in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply