وزیر اعظم کو سرمائی اجلاس بلانے کی فرصت نہیں مگر گجرات میں انتخابی دورے کررہے ہیں:کانگریس

نئی د ہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے لیے شہر شہر دورہ کرنے میں عوام کا کروڑوں روپیہ برباد کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی وزارتی رفقا انتخابی مشین بن گئے ہیں اور ان کے پاس سلگتے معاملات پر غور و خوض کے لیے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بلانے کی بھی فرصت نہیںہے۔
راجیہ سبھا میں حزب اختلا کے قائد غلام نبی آزاد ، آنند شرما، لوک سبھا میں قانون ساز پارٹی کے قائد ملک ارجن کھڑگے اور دیپیندر ہڈا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت انتخابات کرانے کی مشین بن گئی ہے۔
ثٹثپنچایت سے لے کر صدر جمہوریہ کے عہدے تک ہونے والے ہر الیکشن میں مودی زور شور سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ملک کی جمہوری تاریخ میں آج تک ایسا نہیںہوا کہ وزیر اعظم عوام سے وابستہ مسائل کو حل کرنے کے بجائے انتخابی تشہیر میں لگا رہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition slams governments decision to postpone winter session of parliament in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply