ہجومی تشدد کے ملزم کی مرکزی وزیر نے گلپوشی کی

رانچی:حزب اختلاف نے گزشتہ سال 27جون کو جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں ہجومی تشدد کے، جس میں ایک مویشی سوداگر علیم الدین انصاری کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا تھا،ضمانت پر رہا کیے جانے والے 8ملزموں کی مرکزی وزیر جینت سنہا کے ذریعہ گل پوشی کیے جانے کی شدید مذمت کی ۔

واضح ہو کہ ایسی خبر ملی ہے کہ جینت سنہا نے ان آٹھوں کا اپنی رہائش گاہ پر پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔ یہ لوگ جیل میں بند تھے اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد او بی سی کے صدر امر دیپ یادو کی قیادت میں جینت سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ گئے تھے۔

واضح ہو کہ ہجومی تشدد کے معاملہ کی محض 5مہینے کی مدت میں سماعت مکمل کر کے فاسٹ ٹریک عدالت نے اسی سال21مارچ کو11کوعمر قید کی سزا سنائی تھی۔

انہوں نے اپنی سزا کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔جہاں 8ملزموں کو 29جون کو ضمانت مل گئی۔ واضح ہو کہ جینت سنہا ہزاری باغ سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition slams bjp leader jayant sinha for garlanding lynching convicts in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply