امیت شاہ کے بیٹے کو وکاس ملا، باقی ہندوستان کو اچھے دن کا انتظار ملا:راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے گذشتہ سال نومبر میں ایک ہزار اور پانچ سو روپے کی کرنسی منسوخ کر دینے کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نوٹ منسوخی سے آر بی آئی، کسان یا عام آدمی کو توکچھ نہیں ملا لیکن مسٹر شاہ کے کاروباری بیٹے کا کاروبار زبردست نشوونما پاکردوگنا ہوگیا۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ آخر میں نوٹ منسوخی سے ایک ہی شخص امت شاہ کے بیٹے جے امت بھائی فائدے میں رہے۔مسٹر گاندھی نے اپنے ٹویٹ کی تائید میں اس ویب سائٹ کا لنک بھی پوسٹ کیا ہے جس میں جے امت کا کاروبار گزشتہ دو تین سال میں خوب پھلنے پھولنے کی بابت کالم لکھا گیا ہے۔
کانگریس کے ایک اور رہنماراجیو گوڑا نے بھی ٹویٹ کرکے کہا کہ جے کو وکاس(ترقی)مل گیا، باقی ہندوستان وزیر اعظم مسٹر مودی کے گجرات ماڈل والے اچھے دن کا انتظار کررہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ امت شاہ کی لوٹ ہی گجرات ماڈل ہے۔ اس روشنی میں کانگریس نے ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے کہا کہ کیا وزیر اعظم اس معاملہ کی سی بی آئی یا ای ڈی سے تحقیقات کرائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition seeks probe into jay shahs firm after the wires report in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply