حزب اختلاف حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے گی:کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے بارانی اجلاس میں لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پارلیمنٹ کے بارانی اجلاس سے پہلے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کارروائی مناب ڈھنگ سے چلانے پر حکمراں و حزب اختلاف کی تمام پارٹیوں میں اتفاق رائے پایا گیا۔

اس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزراءاننت کمار اور اجے گوئل سمیت کانگریس لیڈر آنند شرما، غلام نبی آزاد،این سی پی رہنما شرد پوار اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعدپارلیمانی امور کے و زیر اننت کمار نے میڈ یا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سبھی لیڈروں کو اپنی بات کہنے اور سننے کا موقع ملا۔

اور اجلاس بہت اچھے ماحول میں ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے ہر پارٹی کے رہنما کی بات سننے کے بعد کہاکہ بارانی اجلاس میں تمام معاملات پر بحث کی جائے گی۔وزیراعظم نے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں سے اجلاس خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کرنے کی مکرر اپیل کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ (حزب اختلاف لیڈر)جو بھی معاملہ یا مسئلہ اٹھائیں گے حکومت اس پر ضابطہ کے مطابق بحث کرائے گی۔مسٹر کمار نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں دونوں ایوانوں میں اپنے امور کو اٹھائیں اور ان پر مثبت بحث کریں لیکن ایوان کو چلانے کی ہر ممکن کوشش ہونی چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition ready with no trust plan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply