نوٹ بند کرنے کے خلاف یوم احتجاج پر پارلیمنٹ کے احاطے میں حزب اختلاف کی نعرے بازی

نئی دہلی:بڑے نوٹوں کی منسوخی کے خلاف یوم احتجاج منانے والی اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے آج یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں متحد ہوکر زبردست نعرے بازی کی اور مظاہرہ کیا۔
لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران جب ایوان کی کارروائی ملتوی ہوئی تو اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین اکٹھے ہوکر ایوان سے باہر نکلے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے پہنچ گئے جہاں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ان اراکین نے نعرے لکھے ہوئے کاغذ ہاتھ میں لے کر نوٹوں کو منسوخ کرنے مودی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ کرنے والے اراکین پارلیمنٹ تقریباً 15 منٹ تک ”مودی تمہاری من کی بات، غریبوں کے پیٹ پر لات“ ”جنتا کا پیسہ جنتا کو دو“ ”کسان کا پیسہ کسان کو دو“ ”مزدورکا پیشہ مزدور کو دو“ جیسے نعرے لگارہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition protests at mahatma statue in parliament complex in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply