گندم پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کی حزب اختلاف نے شدت سے مخالفت کی

نئی دہلی:راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے آج گیہوں پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کی سخت مخالفت کی اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ لنچ کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو چےئرمین حامد انصاری نے گیہوں کادرآمدی ٹیکس صفر کرنے سے متعلق دستاویز ایوان کی میز پر رکھنے کے لئے امور خزانہ کے وزیر مملکت ارجن میگھوال کا نام پکارا۔ مسٹر میگھوال نے جیسے ہی یہ دستاویز ایوان کی میز پر رکھا تو کانگریس کے آنند شرما نے درآمدی ٹیکس ختم کرنے کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ اس سے کسان برباد ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس فیصلے سے کسانوں پر برا اثر پڑے گا۔ اس کی حمایت مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے تپن کمار سین ، جنتا دل یونائٹیڈ کے شرد یادو اور کانگریس کے جے رام رمیش نے بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں کو کافی نقصان ہوگا۔ اس لئے اسے واپس لینا چاہئے۔ اس پر مسٹر انصاری نے کہا کہ دستاویز ایوان کی میز پر رکھنے میں حکومت نے تمام ضابطوں پر عمل کیا ہے اور اگر اراکین اس پر بحث چاہتے ہیں تو انہیں اس کا نوٹس دینا چاہئے۔ حکومت نے کل گیہوں پر درآمدی ٹیکس صفر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے گھریلو بازار میں گیہوں کی دستیابی بڑھے گی۔ اس کا اعلان کل وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں کیا تھا۔ حکومت نے گیہوں پر درآمدی ٹیکس دس فیصد سے گھٹا کر صفر کردیا ہے۔ یہ نوٹفیکیشن فوری طورپر نافذ العمل ہوگیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition protest against cuts of import duty on wheat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply