چیف جسٹس کے خلاف مواخذہ کا نوٹس مسترد کرنے کے معاملہ پر حزب اختلاف کا سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دہلی:راجیہ سبھا کے اراکین نے چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کے مواخذہ کے لیے حزب اختلاف کے ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے دیے گئے نوٹس کو مسترد کرنے نائب صدر وینکیا نائیڈو کے فیصلہ کو اختیارات کے غلط استعمال اور ”جعل سازی“ بتایا ۔
پرتاپ سنگھ باجوا اور ہرش ادرے یاجنک کی نمائندگی کرتے ہوئے وکیل سنیل فرنانڈیز نے دوشنبہ کو الزام لگایا کہ راجیہ سبھا چیرمین نے 50ممبران پارلیمنٹ کےدستخط شدہ تحریک مواخذہ نوٹس کو داخل نہ کر کے ڈکٹیٹرانہ انداز میں کام کیا ہے۔ سینیئر وکیل کپل سبل نے جسٹس جے چملیشور اور جسٹس ایس کے کول پر مشتمل بنچ سے عذر داری پر جلد سماعت کی استدعا کی۔
چونکہ یہ معاملہ چیف جسٹس مشرا کے خلاف تھا، جو دوسرے کمرہ عدالت میں ایک بنچ کی سربراہی کر رہے تھے،اس لیے یہ پٹیشن چملیشور بنچ کو بھیجی گئی۔بنچ نے کہا کہ وہ تبادلہ خیال کے بعد پٹیشن پر غور کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition moves sc against rejection of impeachment notice in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply