اپوزیشن کا بڑھتی مہنگائی پر راجیہ سبھا میں زبردست اظہار تشویش

نئی دہلی: اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے ملک میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پر آج راجیہ سبھا میں شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نوبت بہ اینجا رسید کہ مرغ کا گوشت سستا ہے اور دال مہنگی ہے۔
کانگریس کے پرمود تیواری نے وقفہ صفر کے دوران مہنگائی کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ نہ صرف دال کی قیمتیں آسان چھو رہی ہیں بلکہ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے اور لوگوں کی مشکلیں بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں دال کی قیمتیں 205 روپے سے 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک کے گورنر رگھو رام راجن نے بھی کہا ہے کہ مہنگائی کم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی صنعتی ترقی بھی ٹھپ ہو گئی ہے اور برآمدات 18 میں زبردست کمی واقع ہو گئی ہے۔
کانگریس کے ہی وپلو ٹھاکر نے الزام لگایا کہ حکومت پنچایتی راج نظام کو کمزور کر رہی ہے اور ضلع کونسلوں اور بلاکس کو رقم نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ ترقیاتی کام ٹھپ ہو گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition expresses concerns over rising prices of essential commodities in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply