آئین کو لیکر ہیگڑے کے بیان پر اپوزیشن کا راجیہ سبھا میں ہنگامہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے کے آئین والے بیاں سے آج لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں جم کر ہنگا مہ ہوا ، جس کے بعد دونوں ایوانوں کو کچھ دیر کے لئے کارروائی ملتوی کر نی پڑی۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ اگر کسی شخص کو آئینپر یقین نہیں ہے تو اسے ممبر پارلیمنٹ رکن ہونے کا کوئی حق نہیں ہے۔ کانگریس کے ممبروں نے وقفہ سوالات شروع ہوتے ہی ہیگڑے کے بیان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی ۔
اپوزیشن سنسدوں نے ’منتری کو برخاست کرو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ ممبر پارلیمنٹ جیے پرکاش نارائن بھی کانگریس کے ممبروں کے ساتھ نعرے بازی میں شامل تھے۔
اس سے پہلے 11بجے لوک سبھا اسپیکر سومترا مہاجن نے جیسے ہی لوک سبھاکی کارروائی شروع کی تو سیوسینا کے کچھ ممبر پارلیمنٹ نے ’ پاکستان مرداآباد ‘ نعرے لگائے۔
جن کا ساتھ بی جے پی کے کچھ ممبر پارلیمنٹ نے بھی دیا۔ یہ لوگ کلبھوشن کی ماں اور بیوی کے ساتھ پاکستان میں ہراساں کرنے کی خبروں کی وجہ سے نعرے بازی کر رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition demands anantkumar hegdes resignation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply