گجرات میں دلتوں پر زیادتی پر حکومت کا جواب شرمناک،وزیر داخلہ معافی مانگیں:حزب اختلاف

نئی دہلی:گجرات میں دلت نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی کے حوالے سے حزب اختلاف نے حکومت کے جواب کو شرمناک بتاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو اس ضمن میں دیے گئے اپنے بیانات پر معافی مانگنا چاہیے۔
اس معاملہ پر اپوزیشن کےبردست ہنگامہ کے باعث ایوان کی کارروائی پہلے دس منٹ کے لئے پھر بارہ بجے تک کے لئے اور بعد میں دو بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ اپوزیشن کی طرف سے اجتماعی طور پر اس معاملے میں ہنگامہ کرنے اور کانگریس، بی ایس پی اور ترنمول کانگریس کے اراکین کے چےئرمین کی نشست کے فریب آکر نعرے بازی کی۔
اپوزیشن نے کہا کہ دن دھاڑے وارداتیں ہو رہی ہیں مگر وزیر اعظم خاموش ہیں۔ مرکزی حکومت حساس معاملات کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔حالات بگڑ رہے ہیں لیکن مودی حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔اسیہنگامے کے درمیان سماجی انصاف کے وزیر تھاور چند گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس واقعہ میں فوراً کارروائی کی ہے۔
واردات کے دو گھنٹے کے اندر ہی دس سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف سخت تعزیرات کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی اعلی سطحی جانچ کرائی جارہی ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ متاثرہ کنبوں کو اقتصادی مدد بھی دی جارہی ہے اور مرکزی وزارت بھی اس معاملے میں ضرورت پڑنے پر مدد دیگی۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے پر سیاست کرنے کے بجائے خیر سگالی کا ماحول بنانے میں مدد کریں۔اپوزیشن کے اراکین کے خاموش نہیں ہونے پر نائب چئرمین نے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی..

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition condemn rajnaths reply question modis silence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply