اروناچل پردیش اور اترا کھنڈ معاملہ پر راجیہ سبھا میں حکمراں و حزب اختلاف میں نوک جھونک

نئی دہلی: حکومت نے اتراکھنڈ اور اروناچل پردیش میں حالیہ واقعات میں وہاں کے گورنروں اور مرکز کی مداخلت کے الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کو اس معاملے میں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کرن ریجیجو نے اروناچل پردیش اور اتراکھنڈ میں حالیہ واقعات اور ان ریاستوں کے گورنروں کے کردار پر راجیہ سبھا میں ہوئی مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان ریاستوں کے واقعات کانگریس کی اندرونی اختلافات کا نتیجہ تھے لیکن وہ گورنروں اور مرکز پر اس کا الزام لگا کر ملک کو گمراہ کرتی رہی ہے۔
کانگریس کے ارکان نے بحث کا جواب مسٹر ریجیجو کی طرف دیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا اور ان کے جواب کے بعد وہ ایوان سے چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسٹر ریجیجو اروناچل پردیش سے ممبر پارلیمنٹ ہیں اور ان پر ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کے الزامات لگے ہیں اس لئے ان کا بحث کا جواب دینا مناسب نہیں ہوگا اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بحث کا جواب دیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oppn govt face off in rs over arunachal uttarakhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply