حزب اختلاف کا واحد نصب العین مجھے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانا ہے :وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکز کا نصب العین شمالی ہند کی ریاست جموں و کشمیر میں اچھی حکمرانی ،ترقی، ذمہ داری اوراحتساب ہے۔ جبکہ حزب اختلاف کا ایجنڈا صرف اور صرف مجھے وزارت عظمیٰ کے عہدے سےہٹانے کا ہے خوا ہ اس کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو کیسا ہی ناپاک و ناجائز اتحاد کیوںنہ کرنا پڑے۔

انہوں نے ایک ماہانہ جریدے سوراجیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ در اصل اپوزیشن اتحاد کے پس پشت مجھ سے نفرت کا محرک ہی کارفرما ہے۔ یو پی اے حکومت میں دہشت گردانہ حملے جو روز کا معمول تھے آج تاریخ بن گئے ہیں۔وزیر اعظم نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے عظیم اتحاد کو وزیر اعظم کی کرسی حاصل کرنے کے لئے زبردست دوڑ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم اتحادملک کے مفاد میں نہیں بلکہ خود اپنے وجود کو بچانے اور اقتدار پر قبضہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادمیں شامل ہر لیڈر وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم بننے کے لئے تیار ہیں لیکن ترنمول کانگریس اس کے لئے تیار نہیں ہے۔ محترمہ ممتا بنرجی خود وزیر اعظم بننا چاہتی ہیں لیکن اس میں بائیں بازو کی جماعتوں کو پریشانی ہے۔

سماج وادی پارٹی سمجھتی ہے کہ ان کا لیڈر وزیر اعظم کے عہدہ کے لئے سب سے موزوں ہے۔ لیکن اس میں بھی مسئلہ ہے کہ والد صاحب (ملائم سنگھ) کو ،صاحبزادہ(اکھلیش یادو) کو یا چچا محترم (شیو پال یادو) وزیر اعظم امیدوار بنایا جائے۔ اس استفسار پر کہ کیاجموں و کشمیر میں تمام فریقوں سے مذاکرات ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ایک مذاکرات کار مقرر کر دیا ہے جو بہت سے لوگوں سے رابطہ کیے ہے۔ملک میں سلامتی کے حوالے سے انہوں نے 125کروڑ ہندوستانیوں کی خوشحالی نیز امن یقینی بنانے کے لیے سلامتی دستوں کی شجاعت اور دلیری اور ہمیشہ چوکس و مستعد رہنے کو سراہا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opp has no agenda but to remove me pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply