حیدر آباد کے نیلوفر اسپتال میں آپریشن تھیٹرس بند، زچگی کے لیے آنے والی خواتین کودوسرے اسپتال بھیجاجارہا ہے

حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے انتہائی قدیم سرکاری نیلوفر اسپتال میں زچگی کیلئے آنے والی خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اسپتال میں اندرون ایک ہفتہ دوران آپریشن 5 خواتین کی موت کے واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد کل شدید احتجاج کیا گیا تھا۔
آج زچگی کیلئے اسپتال آنے والی خواتین کو دوسرے اسپتال بھیجا گیا کیونکہ اس واقعہ کے منظرعام پر آنے کے بعد آپریشن تھیٹرس بند کر دیئے گئے۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ دو دنوں تک ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔
اس اسپتال میں سینئر گائناکلوجسٹ کے رخصت پر چلے جانے پر مبینہ طور پر اس اسپتال کی پی جی طالبات نے ایک ہفتہ کے دوران پانچ حاملہ خواتین کی آپریشن کے ذریعہ زچگی کی تھی تاہم دوران آپریشن ان کی موت ہوگئی جس پر برہم رشتہ داروں نے اسپتال کے احاطہ میں احتجاج کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Operation theatres in hyderabads niloufer hospital sealed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply