یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے سماج وادی اور بی جے پی فسادات کرانا چاہتی ہیں: مایاوتی

لکھنؤ: اترپردیش کی سابق وزیر اعلی اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ سماجوادی پارٹی اور بھارتی جنتاپارٹی مل کر اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست میں فسادات کرانا چاہتی ہیں۔
محترمہ مایاوتی نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ دونوں پارٹیوں کی سرکاریں سبھی محاذوں پر ناکام ہیں اس لئے وہ یہاں انتخابات سے پہلے فسادات کرانا چاہتی ہیں مگر عوام سب کچھ سمجھتے ہیں اس لئے ان کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک نیوز چینل کے اسٹنگ آپریشن میں دونوں پارٹیوں کے ایک ایک رہنما کو اس طرح کی سازش کرتے سنا گیا ہے۔
مختار انصاری کی پارٹی قومی یکتادل کے سماجوادی پارٹی میں انضمام پر ملائم کنبہ میں اختلافات اور پھر اس انضمام کو ختم کرنے کو خاندانی ڈرامہ بازی قرار دیتے ہوئے محترمہ مایاوتی نے کہا کہ یہ صرف عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
کیونکہ سوا چار سال میں کوئی ترقیاتی و فلاحی کام نہیں ہوا اس لیے یہ ساری ڈرامہ بازی ہورہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: operation rent a riot people will teach bjp sp lesson in up polls says mayawati in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply