کرت پور راہداری کے لیے ہند پاک مذاکرات کا پہلا دور مکمل،آئندہ اجلاس2اپریل کو سرحد پار

اٹاری: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف ) کے قافلہ پر دہشت گردانہ حملے کے ،جس میں40جوان ہلاک ہوئے ، عین ایک ماہ بعد ہندوستان اور پاکستان کے اہلکاروں کے درمیان گوردوارہ کرت پور صاحب کی زیارت کے لیے مجوزہ راہداری سے متعلق مذاکرات اٹاری میں بہت خوشگوار ماحول میں شروع اور اختتام پذیر ہوئے۔

امرتسر کے قریب اٹاری میں امرتسر کے بی ایس ایف کانفرنس ہال میں ہونے والے ان مذاکرات میں8رکنی ہندوستانی وفد کی قیادت، جس میں بی ایس ایف، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور حکومت پنجاب کے افسران شامل ہیں، داخلہ سکریٹری ایس ایل سی داس نے کی۔

جبکہ پاکستان کے18رکنی وفدکی سربراہی پاکستانی وزارت خارجہ میں جنوب ایشیا اور سارک کے ڈائریکٹر جنرل اور خارجہ ترجمان محمد فیصل کر رہے تھے۔

دونوں ممالک کی جانب سے تکنیکی ماہرین مجوزہ راہداری کے کئی پہلوو¿ں پرغور و خوض کیا۔تاہم کچھ امور حل طلب ہیں جن پر2اپریل کو واگہہ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے قبل19مارچ کو الائنمنٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے تکنیکی ماہرین کے درمیان زیرو پائنٹ پر میٹنگ ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opening round of indo pak talks on kartarpur held next meeting on april 2 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.