حزب المجاہدین کی دھمکی کے باوجود راج ناتھ پاکستان جائیں گے

نئی دہلی: وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق اس ہفتہ سارک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے دورے کے پرگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پیر کے روزذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کے شہر لاہور میں دہشت پسند تنظیم حزب المجاہدین کارکنوں کے ایک جلسہ میں تنظیم کے سربراہ سید صلاح الدین کی اس دھمکی کے باوجو دوہ وزیر داخلہ ہند راج ناتھ سنگھ کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے وزیر داخلہ اسلام آباد جائیں گے ۔ ذرائع نے کہا کہ وزیر داخلہ کو تحفظ بہم پہنچانے کی ذمہ داری میزبان ملک کی ہے۔
واضح رہے کہ سید صلاح الدین نے ایک ریلی میں راج ناتھ سنگھ پر کشمیر میں فوج لگا کر معصوموں کا قتل عام کرانے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت پاکستان کو راج ناتھکا خیر مقدم کرنے کے خلاف انتباہ دیا تھا۔
دریں اثنا ہندوستان نے یہ بھی واضھ کر دیا ہے کہ سارک اجلاس کے دوران راج ناتھ سنگھ اور پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان کوئی دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال نہیں کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Onus on pak to ensure rajnath singhs safety during trip says government in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply