صرف ایک پارٹی ہی بلوں کو منظور کرانے میں رکاوٹ بن رہی ہے: نریندر مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کا نام لیے بغیر کہا کہ صرف ایک پارٹی کی وجہ سے حکومت کو پارلیمنٹ میں اہم بلوں کو منظور کرانے میں مشکلات پیش آرہی ہے اور سب جانتے ہیں کہ وہ کون سی پارٹی ہے۔
مسٹر مودی نے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژنچینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ حزب اختلاف کی تمام ہی جماعتیںمرکز میںبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) قیادت والی قومی جمہوری اتحاد حکومت کے خلاف ہیں۔اصل میں صرف ایک ہی پارٹی ہے، جس کی وجہ سے حکومت کو پارلیمنٹ میں اہم بل منظور کرانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور سب جانتے ہیں کہ وہ کون سی پارٹی ہے۔
انہوں نے کانگریس کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ پارٹی اپنے ضرر رساں طرز عمل کو مناسب ٹھہرانے کے لئے کہہ رہی ہے کہ جب بی جے پی اپوزیشن میں تھی تب اس نے بھی ایسا ہی کیا تھا لیکن ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ پارٹی 2020 میں جو کام کرے گی تو کیا اسی طرح کا کا کام 2040 میں بھی کیا جا سکتا ہے۔وقت اور حالات دیکھنا ضروری ہے۔
پارلیمنٹ بالخصوص راجیہ سبھا میں اہم بل منظور کرنے میں حکومت کو پیش آرہی مشکلات کے بارے میں سوال پر مسٹر مودی نے کہا، ”میں مانتا ہوں کہ ہمیں کچھ دقتیں ہو رہی ہیں لیکن کوئی فیصلہ ہو یا نہ ہو، پارلیمنٹ میں بحث تو ہونی چاہئے۔اگر کوئی بحث سے بچنا چاہتا ہے تو یہ سب کو اس پر تشویش ہونا چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Only one party blocking government bills in parliament says modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply