پیاز کی قیمتوں میں اچانک زبردست گراوٹ نے کسانوں کو تشویش میں مبتلا کیا

حیدرآباد: پیاز کی قیمتوں میں اچانک گراوٹ نے کسانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ شہر حیدرآباد کے علاقہ ملک پیٹ کی پیاز کی مارکٹ میں کسانوں کو پریشان حال دیکھا گیا جن کا کہنا ہے کہ ان کی پیداوار پر کم از کم امدادی قیمت تک نہیں مل رہی ہے جس سے انہیں تشویش ہے۔ پیداوار کی اصل قیمت بھی وصول نہیں ہو پارہی ہے۔
ہول سیل مارکٹ میں ایک کلو پیاز 50پیسے سے پانچ روپئے کلو تک فروخت ہورہی ہے۔آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے کسانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس لاری میں پیاز منتقل کی گئی اس کا کرایہ بھی انہیں وصول نہیں ہورہا ہے۔ حکومت اس مسئلہ پر توجہ دے۔ ایک کسان نے کہا کہ ڈھائی ایکڑ پر 7500 روپئے خرچ کرتے ہوئے پیاز کی پیداوار کی گئی لیکن اصل قیمت بھی وصول نہیں ہورہی ہے۔ اچانک پیاز کی قیمتوں میں گراوٹ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
روزانہ 1200 ٹن پیاز ملک پیٹ کی اس مشہور مارکٹ میں لائی جاتی ہے۔ مارکٹ کے ذمہ داروں نے بتایا کہ گزشتہ سال پیاز تھوک داموں میں 40 روپئے سے 60 روپئے فی کلو فروخت کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کے رائل سیما اور کرناٹک کے مقابلہ مہاراشٹرکی پیاز معیاری ہے۔ اس کا پرانا اسٹاک موجود ہے۔ اسی لئے مہاراشٹرکی پیاز کی قیمت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنول میں بارش سے پیاز کے خراب ہونے کا امکان ہے اور سائز میں بھی کمی ہوئی ہے جبکہ مہاراشٹرا کی پیاز معیاری اور بہترین ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Onion price downfall put farmers in confused state hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply