تری پورہ میں ترنمول میں شامل ہونے ایک ہزارکانگریسی کارکن پارٹی میں واپس

تری پورہ: آئندہ سال کے اوائل میں ہونے والے تری پورہ اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کو اتوار کے روزاس وقت ایک بڑی کامیابی ملی جب پارٹی سے منحرف ہو کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے ایک ہزار کارکن کانگریس میں واپس آگئے۔
یہ کارکن جون2016میں انڈین نیشنل اسٹوڈنٹس یونین کے سابق ریاستی صدر مجیب الاسلام مجمدار کی قیادت میں ترنمول کانگریسمیں شامل ہوئے تھے، لیکن اب انہوں نے یہ کہتے ہوئے پھر کانگریس کا دامن تھام لیا کہ ترنمول کانگریس آئینی ضابطوں پر عمل نہیں کر رہی اور فرقہ وارانہ سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔
ریاستی دارالخلافہ اگرتلہ میں کانگریس بھون میں منعقد ایک سادہ پروگرام میں ان کارکنوں نے کانگریس کی دوبارہ رکنیت حاصل کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One thousand workers who defected to trinamool return to congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment