اڑیسہ کے جنگلوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلہ پر نکسلیوں کا حملہ،ایک جوان ہلاک،6دیگر زخمی

بھونیشور:اڑیسہ میں کندھمال ضلع کے بالی گڈا کے کھمان کھول کے جنگلوں میں کل دیر رات نکسلیوں کے حملے میں خصوصی آپریشن گروپ(ایس او جی )کا ایک جوان شہید ہوگیا اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نکسلیوں نے ایس او جی کے جوانوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کھمان کھول کے جنگل میں تلاشی مہم ختم کرکے آٹھ گاڑیوں میں واپس آرہے تھے۔
شہید جوان لکشمی کانت جانی اڑیسہ کے کالا ہانڈی کا رہنے والا تھا۔زخمی تین جوانوں کو کندھمال کے ضلع اسپتال میں داخل کریا گیا ہے تین جوانوں کو بہرام پور کے مہاراج کرشن چندر گجپتی میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ریاست کے داخلہ سکریٹی است ترپاٹھی نے بتایا کہ پولیس ڈائریکٹر جنرل کے بی سنگھ، جنوبی رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اے ٹھاکر ، جنوب مغربی رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایس شیانی کے ساتھ دیگر پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ مسٹر ترپاٹھی نے بتایا کہ نکسلیوں کو پکڑنے کے لئے کالاہانڈی کندھمال کی سرحد میں تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One security man killed in maoists ambush in odisha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply