آسام میں ایک درزی کے پاس سے 10ہزار روپے مالیت کے پانچ سو والے جعلی نوٹ برآمد

گوہاٹی : آسام کے گوہاٹی میں آج 500 روپے کے تقریبا 10 ہزار روپے کے نئے جعلی نوٹ برآمد کئے گئے۔اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیاہے۔ پولیس نے بتایا کہ سیلین داس کو شہر کے ریہاباڑی علاقے سے جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
داس تریپورہ کا رہنے والا ہے اور وہ گوہاٹی میں درزی کا کام کرتا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 500 روپے کے تقریبا 10 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کئے۔ اس کے بعد پولیس نے داس سے ملی اطلاع کی بنیاد پر شہر کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One person arrested in guwahati with a bunch of fake new rs 500 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply