تلنگانہ میں سوائن فلو کاایک اور مریض انتقال کر گیا

حیدرآباد:تلنگانہ میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ درجہ حرارت میں گراوٹ سے H1N1وائرس پھیل رہا ہے۔ گاندھی اسپتال میں 18دنوں سے 15 سے زائد سوائن فلو کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ سوائن فلو سے متاثر افراد کو علحدہ وارڈ میں رکھا جارہا ہے۔ گزشتہ سال اگست سے اس سال جنوری تک کئی افراد سوائن فلو سے متاثر ہوئے ہیں۔
حیدرآباد اور رنگاریڈی میں سوائن فلو کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ آنے والے ایک ہفتہ تک سردی کی شدت جاری رہے گی جس سے سوائن فلو کے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ ذیابیطس ‘ حاملہ خواتین اور دمہ کے مریضوں کو اس وائرس سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سوائن فلو کی علامات کے ساتھ اسپتال سے رجوع ہونے والے مریضوں کے خون کے نمونوں کو حاصل کرتے ہوئے جانچ کے لئے لیب بھیجا جارہا ہے۔ ڈاکٹرس نے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹرس نے کہاکہ سردی کی لہر میں اضافہ کے سبب سوائن فلو پھیل رہا ہے۔ان ڈاکٹرس نے کہاکہ چھوٹے بچے اور ضعیف افراد کو کافی احتیاط کرنا چاہئے۔ہرروز سوائن فلو کی علامات کے ساتھ کئی مریض گاندھی اسپتال سے رجوع ہورہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One more succumbs to swine flu in telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply