گجرات ساحل کے قریب تین روز میں چوتھی پاکستانی کشتی پکڑی گئی

بھج:بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)نے آج گجرات کے کچھ ضلع کے ساحل سے دور پاکستانی سرحد کے نزدیک سر کریک علاقے سے ایک اور پاکستانی کشتی پکڑی۔ اس سے پہلے بدھ کی شام آٹومیٹک کشتیوں کے ذریعہ تلاشی کرکے دو دیگر کشتیوں کو پکڑا گیا تھا۔گزشتہ 31جنوری کو بھی اسی علاقے سے ایک دیگر پاکستانی کشتی ملی تھی۔ان میں سے کسی میں بھی کوئی شخص سوار نہیں تھا۔
بی ایس ایف کے ایک افسر نے یواین آئی کو بتایا کہ آج صبح جو کشتی ملی ہے اس میں سے مچھلی پکڑنے کا ساز و سامان ،جال،آئس باکس،ڈیزل سے بھراایک ڈبہ وغیرہ ملے اور کوئی مشتبہ شے نہیں ملی۔کل شام ملی دوکشتیوں میں سے سات جوڑی کپڑے،تین موبائل فون،پانچ سم کارڈ،مچھلی پکڑنے کے آلات،آٹااور چاول وغیرہ ملے تھے۔
اس سے پہلے 31جنوری کو ملی کشتی میں بھی مچھلی پکڑنے کے آلات ہی ملے تھے۔ افسر نے بتایا کہ ان کشتیوں میں سوار ممکنہ سرحد کے نزدیک اس علاقے میں مچھلی پکڑنے آئے پاکستانی ماہی گیر تھے،جو بی ایس ایف گشتی دستے کی آہٹ پاکر پاس ہی میں واقع فوجی حد سے پاکستان بھاگ گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One more pak fishing boat seized by bsf in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply