گجرات میں ایک اور اوبی سی لیڈر نے کانگریس چھوڑنے کی دھمکی دی

گاندھی نگر:کنور جی بوالیہ کے بعد ایک اور او بی سی رہنما وکرم مدام نے کہا ہے کہ اگر پارٹی کی ریاستی قیادت نے ان کی شکایات پر توجہ نہیں دی تو وہ بھی کانگریس چھوڑ دیں گے۔

لیکن لوک سبھا میں جام نگر سے دو بار اور اس بار کھمبالیہ سے ریاستی اسمبلی میں کانگریس کی نمائندگی کرنے والے مدام نے یہ بھی کہا کہ وہ بوالیہ کی طرح جو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد وزیر بنا دیے گئے ہیں کسی بھی حالت میں بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے۔

انہں نے کہا وہ کانگریس چھوڑ سکتے ہیں ،سیاست کرنا چھوڑ سکتے ہیں لیکن کبھی گلے میں زعفرانی پٹی نہیں لٹکائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One more obc leader threatens to quit congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply